حیدرآباد۔19۔اپریل(اعتماد نیوز) صدر جے ایس پی و سابق وزیر اعلی این کرن
کمار ریڈی نے آج انتخابی میدان سے دسبردار ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ
انکے حلقہ اسمبلی ضلع چتور کے پیلیرو میں انکے بھائی کشور کمار ریڈی مقابلہ
کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست بھر میں دورہ
کرتے ہوئے انکے پارٹی
کے امیواروں کی کامیابی کے لئے مہم چلانے والے ہیں۔ آج یہ پیش قیاسی کی
جارہی تھی کہ سابق وزیر اعلی اس حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کرینگ۔۔تاہم
اچانک انہوں نے اس طرح کا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے ریاست کی تقسیم کے ذمہ دار
پاٹیوں کس سبق سکھانے عوام سے اپیل کی۔